Featuredپنجاب

مفتی عزیزالرحمن اور طالب علم صابر شاہ کا طبی معائنہ

لاہور : طالب علم سے زیادتی پر گرفتار ملزم مفتی عزیزالرحمن کا طبی معائنہ کروالیا گیا۔

مدرسے میں طالب علم سے زیادتی پر گرفتار ملزم مفتی عزیزالرحمن اور طالب علم صابر شاہ کا طبی معائنہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کروا لیا گیا ہے۔ طبی معائنے کی رپورٹ چند روز بعد پولیس کو دی جائے گی۔

ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے کے ڈیٹا بینک میں ڈال دیا گیا۔ ملزم اور طالب علم صابر شاہ کے میڈیکل کے معائنے کا حکم عدالت کی جانب سے دیا گیا تھا۔ ملزم عزیز الرحمن چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

ملزم کے خلاف طالب علم صابر شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم سے واقعہ کے بارے تفتیش جاری ہے، جمعرات کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close