خیبر پختونخوا میں آدھی پولیس سیاستدانوں کی سیکیورٹی پر مامور ہے، سرکاری دستاویز نے عمران خان کے دعووں کا پول کھول دیا
پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیس کے غیر سیاسی ہونے کے عمران خان کے دعوں کا پول کھل گیا۔سرکاری دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آدھی پولیس سیاستدانوں اور سرکاری افسران کی سیکیورٹی پر مامور ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آدھے پولیس اہلکار سیاستدانوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کیساتھ سیکیورٹی پر تعینات ہیں ۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے 2500جوان عوامی نمائندوں کے پروٹوکول اور سیکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ 15سو اہلکا ر سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی پر لگے ہوئے ہیں۔ سرکاری دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 3ہزار اہلکار سیاسی شخصیات اور سرکاری ملازمین کی سیکیورٹی پر مامور ہیں ، 55سو اہلکار وی آئی پیز کی سیکیورٹی پر ہیں جبکہ تین ہزار اہلکارہی وی آئی پیز کے گھروں کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔