Featuredپنجاب

میں آپ کا عدالت میں انتظار کروں گی : عظمیٰ بخاری

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی قانونی ٹیم نے ہتک عزت کا لیگل نوٹس جاری کیا۔ نوٹس میں وزیراعلیٰ اور پرنسپل سیکریٹری کیخلاف الزامات بے بنیاد قرار دیئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لیگل نوٹس پر ردعمل میں کہا کہ آج عثمان بزدار نے مجھے لیگل بوٹس بھیجا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار آپ کو میری طرف سے جواب ہے کہ میں آپ کا عدالت میں انتظار کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے آٹا، چینی کے ڈاکے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے کارنامے سرعام بتا سکوں۔ موصوف شراب لائسنس اسکینڈل کے بھی ملزم ہیں۔ بس بندے کو ان کی طرح تھوڑا سا بے شرم ہونا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close