دنیا
ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، شام نے الزام مسترد کردیا
دمشق: شامی وزیر خارجہ ولید ال معلم نے ادلب کے حملے میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج کبھی بھی اپنی عوام اور دہشت گردوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرے گی۔ دمشق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شامی وزیر خارجہ نے کیمیائی حملے کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ ادلب کے شہر خان شیخون میں نصرہ فرنٹ کے اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نصرہ فرنٹ اور داعش، ترکی اور عراق سے کیمیائی ہتھیار شام کے شہری اور رہائشی علاقوں میں لائی ہیں،ولید ال معلم کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی ارادوں کی حقیقت کی پیش گوئی نہیں کر سکتے،کیمیائی حملے پر تفتیش سے متعلق سوال پر شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماضی کے تجربات حوصلہ افزا نہیں ہیں۔