گلوکارہ کے ہاں 2017 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی
گلوکارہ کارڈی نے کے ہاں پہلا بچہ 3 جولائی 2017 کو ہوا تھا اور انہوں نے بچے کی پیدائش سے قبل دیرینہ دوست گلوکار آف سیٹ سے خاموشی سے شادی کرلی تھی
ستمبر 2020 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ کارڈی بی نے شوہر آف سیٹ سے اختلافات کے باعث طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تاہم پھر نومبر 2020 میں خبریں سامنے آئیں کہ گلوکارہ نے اختلافات ختم ہونے پر طلاق کی درخواست واپس لے لی۔
دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی رومانوی تعلقات تھے، تاہم 2017 میں دونوں شادی کی اور اسی سال ان کے ہاں 3 جولائی کو بیٹی کلچر کیاری ( Kulture Kiari) کی پیدائش ہوئی تھی۔
شادی کے دو سال بعد دونوں میں مبینہ طور پر آف سیٹ کے دوسرے معاشقے کی خبروں کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے تھے۔
شوہر کے دوسرے معاشقے کی خبریں آنے پر کارڈی بی نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کی تھی مگر درخواس پر نومبر کے آغاز میں پہلی سماعت سے قبل ہی انہوں نے اسے واپس لے لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ نے مسلسل تیسرے سال بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ جیت لیا
اب انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور انہوں نے مذکورہ اعلان شوہر کے ساتھ ایوارڈ شو میں گانے پر پرفارمنس کے دوران کیا۔
پرفارمنس کے دوران کارڈی بی نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور انہوں نے بے بی بمپ کو عیاں کیا ہوا تھا۔
کارڈی بی کے شوہر آف سیٹ کو گلوکارہ سے قبل دوسری پارٹنرز سے بھی تین پہلے تین بچے ہیں، جن میں سے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 11 برس، دوسرے بیٹے کی عمر 6 برس جب کہ تیسری بچی کی عمر 6 برس ہے۔
چاروں بچوں کی مائیں مختلف ہیں، ان کے چار بچوں میں سے ایک بچی کی ماں کارڈی بی ہیں، جن کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے۔