اسلام آبادتعلیم و ٹیکنالوجی
پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹر کامیابی سے تیار
اسلام آباد: پاکستان میں مقامی طور پر ایک اور وینٹی لیٹر کامیابی سے تیار کرلیا گیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق مقامی طور تیارکردہ وینٹی لیٹر کا نام پاک وینٹ ون ہے، وینٹی لیٹر نیشنل انجینرنگ سائنٹفک کمیشن پاکستان نے تیار کیا ہے۔
سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف نے پاک وینٹ ون رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری کا آغاز خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا پاک وینٹ ون کی رجسٹریشن پانچ سال کیلئے کی گئی ہے اور وینٹی لیٹر کی سروس لائف 10 سال ہے۔
ڈریپ نے پاکستان میں تیارشدہ دوسرے وینٹی لیٹر کی منظوری دیدی۔
واضح رہے کہ ڈریپ نے پہلا مقامی وینٹی لیٹر آئی لیو گزشتہ ہفتے رجسٹر کیا تھا۔