انٹرٹینمنٹ

اداکارہ یامی گوتم پر منی لانڈرنگ کا الزام

بھارتی اداکارہ یامی گوتم کو پولیس نے طلب کرلیا

بھارتی اداکارہ و ماڈل یامی گوتم کو ممبئی پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ای ڈی کے ایک سینئر افسر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یامی گوتم کے بینک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کی گئی۔

یامی گوتم نے حکام کو اس ٹرانزیکشن سے متعلق نہیں بتایا تاہم ای ڈی کے خودکار نظام نے اس ٹرانزیکشن کا سراغ لگالیا۔

سینئر حکام کے مطابق تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ یامی گوتم کا بینک اکاؤنٹ دیگر مشکوک اکاؤنٹس سے منسلک ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ یامی گوتم حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، اداکارہ نے لکھاری و ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی ہے، اداکارہ نے قابل، صنم رے، بالا جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close