Featuredسندھ

باشعور محب وطن عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کردیا

کراچی: پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی ریلی کو ’کراچی تباہی ریلی‘ قرار دے دیا

پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے ایم کیو ایم کی ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے باشعور محب وطن عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کردیا، انتخابات آتے ہی ایم کیو ایم کو شہریوں کے حقوق کا درد جاگ اٹھتا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ایم کیو ایم کو کراچی کی عوام مسترد کرچکی ہے، ایم کیو ایم دھاندلی کا الزام واپس لے کر اپنی شکست بھی تسلیم کرچکی ہے۔

وقار مہدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی ریلی سیلاب نہیں فلاپ ریلی تھی، کراچی کے عوام اب پیپلزپارٹی کے کارواں کا حصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 30 سالوں میں کراچی کو کیا دیا، کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار بھی ایم کیو ایم ہے، وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم کا وزیر لوڈشیڈنگ کی حمایت کرتا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کو بے قوف بنانے کے لیے احتجاج کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close