کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کورنگی کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میونسپل حکام کے ساتھ مختلف برساتی نالوں کا جائزہ لیا
کورنگی اور سی بی ایم نالہ پر کے ایم سی حکام نے بریفنگ دی ترجمان کا کہنا ہے کہ کورنگی کے3برساتی نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی عملہ نالوں کی صفائی کا کام احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نالوں سے کئی ٹن سالڈ ویسٹ نکالا گیا ہے، شہری ذمہ داری کا مظاہرہ اور برساتی نالوں میں کچرا ڈالنے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی
سندھ حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ برساتی نالوں میں کچرا پھینکنے سے نالے چوک ہوجاتے ہیں، نالے چوک ہوں تو خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے، شہری نالوں پر کچرا نہ پھینکیں۔
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے مون سون کی پیش گوئی کررکھی ہے، کراچی کے شہری بھی موسلادھار بارش کے منتظر ہے۔