بلوچستان

تربت میں ایف سی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک

تربت: ڈمب بازار میں کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے اس وقت ہلاک کر دیا، جب وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مردم شماری کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ تربت میں ایف سی کی کارروائی کے دوارن فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا رکن ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ایف سی کو اطلاع ملی کہ تربت کے علاقے ڈمب بازار میں دہشتگرد مردم شماری کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس پر ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close