پنجاب
پنجاب حکومت کالعدم جماعتوں کے سہولت کاروں کو کابینہ سے فارغ کرے، صاحبزادہ حامد رضا
فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے سے نون لیگ کا سیاسی مستقبل تاریک ہو جائے گا، پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیر سے عوام میں تشویش پیدا ہورہی ہے، بے لگام لوڈشیڈنگ نے عوام کو بد حال کر دیا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کالعدم جماعتوں کے سہولت کاروں کو کابینہ سے فارغ کرے، فو ج قربانیاں دے رہی ہے اور حکمران کرپشن میں مصروف ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا، ان کی پھانسی عدالتی قتل تھا، عالمی برادری بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے پر مجبور کرے۔