Featuredپنجاب

پی ڈی ایم اور اس سے باہر اپوزیشن جماعتوں کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئیں

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد اور پھر ناکامی کے بعد ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے ان کی منافقت کے آئینہ دار ہیں۔

 
وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اقتدار کی حوس میں اندھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ایک دوسرے پر الزامات ان کی حقیقت عیاں کرتے ہیں۔
 
 
انہوں نے کہا کہ بغض عمران میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد اور پھر ناکامی کے بعد ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے ان کی منافقت کے آئینہ دار ہیں۔ انہیں تکلیف عوام کے مسائل کی نہیں بلکہ اقتدار سے دوری کی ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور اس سے باہر اپوزیشن جماعتوں کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئیں! آرپار کے نعرے لگانے والی جماعت پاؤں پکڑنے کی باتیں کرنے لگی۔ غلط فہمیوں کا شکار جعلی راجکماری چچا اور پرچی شہزادے کے دئیے زخم چاٹ رہی ہے۔ لٹیروں کے خلاف عوامی طاقت کے ساتھ کپتان ڈٹ کر کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close