پنجاب

اسلامی فوجی اتحاد میں راحیل شریف کا کردار اہم ہے، انکا فوجی اتحاد کا سربراہ بننا پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے، امام کعبہ

لاہور: امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف دہشت گردی کی صورتحال کو سمجھتے ہیں، اسلیئے انکا کردار اہم ہے اور وہ مسلم دنیا میں امن لائیں گے۔ جنرل راحیل شریف تجربہ کار ہیں اور انہیں صورتحال کا اندازہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب نے کہا کہ آرمی افسر ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی جگہ کام کرسکتا ہے، راحیل شریف کا فوجی اتحاد کا سربراہ بننا پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے۔ امام کعبہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے بڑی خوبصورتی اور تیزی سے دہشت گردی پر قابو پایا ہے، جس کا کریڈٹ جنرل راحیل شریف، پاک فوج، عوام اور حکومت کو جاتا ہے۔ پاکستان میں امن ہوگیا ہے اور میں پاکستانیوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا جو اقدامات پاکستان نے کئے، وہ سب ضروری تھے۔ پاکستان اور سعودی عرب نے دہشت گردی کا سب سے زیادہ سامنا کیا۔ امام کعبہ نے بتایا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اسلام کا پیغام اخوت اور محبت ہے، اتحاد سے قومیں آگے جاتی ہیں، اختلافات معاشرے کو تباہ کرتے ہیں۔ امت مسلمہ کو اکٹھا ہونا چاہیے اور یہی سوچ لے کر آیا ہوں۔ امام کعبہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی اتحاد ایک یا دو ملکوں کا نہیں بلکہ اسلامی اتحاد 38 ملکوں کا ہے۔ یہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے، مسلم ممالک میں امن سے پوری دنیا میں امن قائم ہوگا۔ امام کعبہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آکر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنے گھر میں ہوں، اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close