Featuredدنیا

حامد کرزئی نے بڑی پیش گوئی کردی

کابل: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے پیش گوئی کی ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جلد معنی خیز امن مذاکرات بحال ہونے کی امید ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کا موقع گنوانا نہیں چاہیے، افغان حکومت سے مطالبہ ہے امن کا موقع ضائع نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اقدام کرے اور امن مذاکرات بحال کرے، طالبان کو کہتا ہوں اضلاع پر قبضہ کرنے سےکچھ حاصل نہیں ہوگا۔

سابق افغان صدر کا کہنا ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کسی ایک کے ہاتھ میں نہیں ہے، افغانستان میں مسائل کا حل اتحاد اور امن میں ہے، ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہرافغان کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نےافغان حکومت کے ساتھ شراکت برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاافغان فضائیہ کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز،سوپراسٹرائیک ایئرکرافٹ خرید کر دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی کمانڈاب جنرل فرینک مکینزی کریں گے، جنرل ملر افغانستان سے واپس امریکا روانہ ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close