کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں کنٹریکٹ ملازمین نے عوام کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا ، جس کے باعث کورونا ویکسینیشن کا کام معطل ہوگیا ہے
کراچی ایکسپو سینٹر میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ورکرز سراپا احتجاج ہیں ، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر حتجاج کرتے ہوئے ہمیں ہمارا حق دیا جائے، جو وعدہ کیا وہ نبھایاجائے، کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسد عمرکا پچاس سال سے زائد لوگوں کی ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان
احتجاجی مظاہرین کے مطابق تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں، سینٹر میں تین سو کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر معمور ہیں۔
ورکرز کے احتجاج کے باعث ویکسین لگوانے والے شہری کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد واپس جانے لگے۔