اسلام آباد

موسلادھار بارش سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں پانی پانی ہوگیا

اسلام آباد: بارشی پانی چھت سے داخل ہوا جس سے قیمتی سیلنگ مکمل طور پر ناکارہ ہوگئی، پانی سے امیگریشن سمیت دیگر کاؤنٹرز میں نصب کمپیوٹرز، پرنٹرز اور دیگر الیکٹرونکس آلات ناکارہ ہوگئے، ائیرپورٹ پر موجود عملے اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

نکاسی آب کا ناقص نظام ہونے سے ہر سال مون سون میں بارشی پانی چھت سے داخل ہوتا ہے جس سے املاک کو نقصان پہنچتا ہے مگر اس کا کوئی حل نہیں کیا جاتا۔

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش اور شہری علاقوں میں نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے رنیال سمیت متعدد علاقوں میں بارشی پانی جمع ہے جس سے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پرھیں: امیگریشن فہرست میں اسرائیل کا نام شامل کرنے پہ وزارت داخلہ جوابدہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اتوار اور پیر کی درمیانی شب راولپنڈی اسلام آباد میں بادل خوب برسے، موسلادھار بارش سے شہری علاقوں میں تین فٹ تک پانی جمع ہوا جس سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے، شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں، مارکیٹوں سے پانی نکالتے رہے

واسا کا کہنا تھا کہ بارش سے متاثرہ علاقہ واسا کی حدود میں نہیں آتا اس کے باوجود واسا کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر پانی کی نکاسی کررہی ہیں، ہیوی مشینری کی مدد سے علاقے سے پانی نکالا جارہا ہے، جس کو جلد کلئیر کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close