پنجاب

نیب کو الزام لگانے سے پہلے ہوم ورک کرلینا چاہیے، معاملہ اللہ اور عوام پر چھوڑدیا: رانا مشہود

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نیب ایک آئینی ادارہ ہے الزام لگانے سے پہلے ہوم ورک کرلینا چاہیے میرا ڈیڑھ سال سے میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ،میڈیا پر میرے ساتھ جو ہوا ، اس کا حساب کون دے گا؟ اپنا معاملہ اللہ اور عوام پر چھوڑ دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے انکوائری کرکے مجھے کلین چٹ دی نیب معاملے پر فیصلہ کرے جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں نیب کو خط لکھا تھا کہ میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو حوالے کیا جائے ، نیب کو کسی کی پگڑی اچھالنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے جھوٹی چیز پر میری کردار کشی ہورہی ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close