اسلام آباد
وفاقی وزیر آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن کے حکم کی دھجیاں اڑا رہے ہیں
اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے کشمیر امور کی آزاد کشمیر میں موجودگی شفافیت پر سوال اٹھا رہی ہے۔
وفاقی وزیر آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن کے حکم کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے کشمیر امور کی الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود کشمیر میں موجودگی اور انتخابات میں شرکت انتخابات کی شفافیت اور وفاقی حکومت کے کردار پر سوال اٹھا رہی ہے۔
پیپلز پارٹٰی نائب صدر کا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر الیکشن کمیشن کے حکم کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، کیا یہ ہے نئے پاکستان میں انتخابات کا تقدس ؟