انٹرٹینمنٹ
عائشہ عمر کی جسم سے متعلق تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کرنے کی دھمکی
بے باک اداکارہ عائشہ عمر نے لباس، رنگت، جسم سے متعلق تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔
خوبرو اداکارہ عائشہ عمر نے چند تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تنبیہ کی کہ وہ ان کی تصاویر پر منفی تبصرے کرنے سے گریز کریں۔
View this post on Instagram
اپنے انسٹا گرام پر انہوں نے لکھا کہ اب سے کسی کے بھی لباس، رنگت، سٹائل یا جسم کے حوالے سے تبصرے کرنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
View this post on Instagram
ایسے نفرت انگیز تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کردیا جائے گا۔ لہذا انتخاب آپ کا اپنا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری پوسٹ پر تعمیری تنقید کرنے والوں کو ناصرف سراہا جائے گا بلکہ ان کی تعریف بھی کی جائے گی۔