اسلام آباد

اچھا ہوتا بھارت دھمکانے کے بجائے حقیقت پسندانہ طرز عمل اختیار کرتا، ناصر جنجوعہ

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو سوچنا چاہیے یہ مذموم عمل اس کو کس جانب لے جائے گا، کلبھوشن یادیو کا کیس سیاسی نہیں بلکہ دہشت گردی میں ملوث انسانیت دشمن کیس ہے۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نیٹ ورک کی تفصیلات اور شواہد کو بھارت جھٹلا نہیں سکتا، بھارتی ردعمل اس کی ترجیحات اور پالیسی کو واضح کرتا ہے۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ کاش بھارت اپنے بیٹے کے بجائے دہشت گردی کو دفن کرنے کے لیے آخری حد تک جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام ایشوز مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کر نے کو تیار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close