اسلام آباد

سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کا معاملہ، تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:  سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی فوری طلبی کا مطالبہ کردیا، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری، اسد عمر اور ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی میں اجلاس کی طلبی کیلئے باضابطہ قرار جمع کرا دی ہے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد میں شمولیت کے حکومتی فیصلے پر گہری تشویش ہے، پارلیمان کی مشاورت کے بغیر اس قسم کا فیصلے پر شدید تحفظات ہیں، قرار داد میں تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پارلیمان اس اتحاد میں شمولیت کے اسباب و اثرات سے بالکل لاعلم اور ناواقف ہے، اس فیصلے سے متعلق قومی اتفاق رائے کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس فوری طلب کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close