دنیا
بھارتی فوج 31 سال تک پاکستانی زمینوں کا کرایہ دیتی رہی
نئی دہلی: پاکستانی زمین پر بھارتی فوج 31 سال تک کرایہ دار رہی ۔ اس دوران مسلسل 31 سال تک 265 کنال اراضی کا کرایہ ادا کیا جاتا رہا ، بھارت میں ریونیو حکام نے جعلی کاغذات کے ذریعے اپنی فوج کو ماموں بنائے رکھا ۔ ریونیو حکام نے راجوڑی میں 265 کنال اور ایک مرلہ قطعہ اراضی کو یکم اپریل 1972 سے بھارتی فوج کے زیر قبضہ دکھایا اور 2003تک کرایہ لیاجاتارہا۔اصل میں یہ زمین آزاد کشمیر کا حصہ ہے ۔ بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے گزشتہ روز راجیہ سبھا کو بتایا کہ ریونیو حکام کی طرف سے کرپشن کے اس طرح کے 9 واقعات سامنے آچکے ہیں جن کی تفتیش جاری ہے ،سی بی آئی نے دو مقدموں میں ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔
لاہور (دنیا نیوز ) پاکستانی زمین پر بھارتی فوج 31 سال تک کرایہ دار رہی ۔ اس دوران مسلسل 31 سال تک 265 کنال اراضی کا کرایہ ادا کیا جاتا رہا ، بھارت میں ریونیو حکام نے جعلی کاغذات کے ذریعے اپنی فوج کو ماموں بنائے رکھا ۔ ریونیو حکام نے راجوڑی میں 265 کنال اور ایک مرلہ قطعہ اراضی کو یکم اپریل 1972 سے بھارتی فوج کے زیر قبضہ دکھایا اور 2003تک کرایہ لیاجاتارہا۔اصل میں یہ زمین آزاد کشمیر کا حصہ ہے ۔ بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے گزشتہ روز راجیہ سبھا کو بتایا کہ ریونیو حکام کی طرف سے کرپشن کے اس طرح کے 9 واقعات سامنے آچکے ہیں جن کی تفتیش جاری ہے ،سی بی آئی نے دو مقدموں میں ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔ – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/383355#sthash.GzKOQSw5.dpuf