پنجاب

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین بھائیوں کو نظر بند کردیا گیا

ملتان :  ڈپٹی کشمنر نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین بھائیوں سمیت چار افراد کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا۔

 تینوں ٹک ٹاکر بھائیوں نے بڑے بالوں کے ساتھ مونچھوں پر تاؤ دے کر پنجابی فلموں کے ڈائیلاگ پر ویڈیو بنائی تھی۔

 نظر بند ہونے والے تین بھائیوں کے اہلخانہ نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو چیلنج کردیا۔

درخواست گزار کے مطابق تینوں ٹک ٹاکرز بھائی ایک پیٹرول پمپ پر سیکیورٹی گارڈز ہیں اور انہوں نے آج تک جو بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی، کسی میں بھی اسلحہ کی نمائش تک نہیں کی اور نہ ہی تینوں بھائیوں کا کوئی کرمنل ریکارڈ ہے۔

درخواست پر جسٹس علی ضیا نے 2 اگست کو ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close