Featuredسندھ

سندھ میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی

کراچی: سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز رات 12 بجے سے ہوگیا جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سمیت شاپنگ مالز 8 اگست تک بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تاہم اب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تصحیح شدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں کل سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہوگا اور شہریوں کے غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی بند ہوگی اورگاڑیوں میں دو سے زیادہ افراد ہنگامی صورتحال میں ہی سفر کرسکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close