کراچی: سلیکٹڈ حکومت کوغریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں ، پی ٹی آئی حکومت نےکوئی ایک وعدہ وفانہیں کیا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پٹرول کی قیمت میں اضافےکی مذمت کرتے ہوئے وفاق سے فوری طور پر قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
مرتضیٰ وہاب نے ردعمل میں کہا کہ عوام نےبدترین مہنگائی کےباعث قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ہے نااہل حکومت ایک طرف معیشت کی مضبوطی کے دعوےکررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دوسری جانب عوام پرمعاشی بوجھ ڈال رہی ہے مہنگائی سےدوچارعوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سلیکٹڈحکومت کوغریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں عوام دشمن حکمران اپنی شاہ خرچیاں اور مراعات کم کرنے پر تیار نہیں پی ٹی آئی حکومت نےکوئی ایک وعدہ وفانہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار آئے روز عوام پرمہنگائی کےبم گرارہےہیں ادارہ شماریات کی رپورٹ نااہلوں کامنہ چڑارہی ہے خداراملکی عوام پررحم اوراپنی پالیسیوں پرنظر ثانی کریں۔