سندھ

مردان یونیورسٹی کا واقعہ افسوسناک ہے، کسی کو کسی کی جان لینے کا حق نہیں، بختاور بھٹو زرداری

کراچی: بختاور بھٹو زرداری نے مردان واقعے پر کہا ہے کہ کسی کو کسی کی جان لینے کا حق نہیں، کسی کی جان لینا ہر مذہب میں قابل مذمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مردان میں طالب علم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مردان یونیورسٹی کا واقعہ افسوسناک ہے، کسی کو کسی کی جان لینے کا حق نہیں، کسی کی جان لینا ہر مذہب میں قابل مذمت ہے۔

بختاور بھٹو نے کہا کہ توقع ہے ملزمان سے قاتلوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں ایک طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے مبینہ توہین رسالت کے الزام میں ایک طالب علم مشال خان کو قتل کردیا تھا، کشیدگی کے باعث یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کے لئے بند کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close