Featuredسندھ

ذوالفقار مرزا کے خلاف پولیس اسٹیشن پر حملے اور ہنگامہ آرائی کیس کا فیصلہ

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین میں پولیس اسٹیشن پر حملے اور ہنگامہ آرائی کیس کا 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت 28 ملزموں کو بری کردیا

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بدین میں 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں پولیس نے بیان دیا تھا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ساتھیوں کے ہمراہ تھانے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کے خلاف شکایت درج کروانے کے لیے گئے تھے، ذوالفقار مرزا نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں اور ایس ایچ او کا موبائل توڑا۔

یہ بھی پڑ ھیں : پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ذوالفقار مرزا کے بیٹے کو شکست دیدی

ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ اس وقت کی سندھ حکومت نے سیاسی انتقام لینے کے لئے بنایا تھا۔ عدالت نے ذوالفقار مرزا سمیت دیگر کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ذوالفقار مرزا سمیت 28 ملزموں کو بری کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close