Featuredسندھ

ماہی گیروں کا کھلے سمندر میں چیکنگ پر مامور اداروں کےخلاف احتجاج

کراچی: ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں چیکنگ پر مامور اداروں کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے کراچی پورٹ آنے والے بحری جہازوں کا چینل احتجاجاً بند کردیا

رات گئے ماہی گیر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کیلئے جانا چاہتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا جس پر احتجاج شروع ہوا ماہی گیروں نے احتجاجاً کراچی پورٹ آنے والے جہازوں کا چینل بند کردیا اور چینل کے اردگرد درجنوں لانچیں لنگر انداز کرکے رکاوٹ کھڑی کردیں۔

یہ بھی پڑ ھیں :ماہی گیروں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، اصل وجہ کیاہے؟ لنک پرکلک کریں

چینل بند ہونے سے کراچی بندر گاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند ہوگئی۔ رات گئے سے شروع ہونے والا احتجاج ابھی بھی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close