انٹرٹینمنٹ
اداکارہ صبا قمر کو ’رومیو‘ مل گیا
اداکارہ صبا قمر کی زندگی میں ’رومیو‘ آگیا
اداکارہ صبا قمر کو تحفے میں ایک چھوٹا سا کُتا ملا ہے جس کا نام انہوں نے رومیو رکھا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے رومیو کے ساتھ تصاویر پر مبنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’امن، محبت اور میرا رومیو،
View this post on Instagram
صبا قمر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ عمران عباس نے کہا کہ ویڈیو کی ایڈیٹنگ کمال ہے، مجھے واقعی یہ بہت پسند آئی ہے۔
جواب میں صبا قمر نے تھینک یو ٹیچر کہا، اور پھر عمران عباس نے کہا کہ آپ تو واقعی بہت تیزی سے سب سیکھ جاتی ہیں۔
کمنٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صبا قمر کو ویڈیو بنانا عمران عباس نے سکھائی ہے کیونکہ دونوں آج کل ایک ساتھ اپنے آنے والے ڈرامے ’تمہارے حُسن کے نام‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہیں۔