لاہور: حکومت پنجاب کا 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں بھی سروس بند کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل سروس لاہور سمیت بڑے شہروں میں بند کی جائے گی، جو حساس علاقے ہیں وہاں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی، فون سروس کی بندش کا اطلاق ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے مزید شہروں کے نام کی فہرست طلب کرلی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی، لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں بھی سروس بند کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان میں سروس بند رہے گی۔ اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں بھی موبائل فون سروس بند ہوگ، لاہور کے باقی علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔