لاہور : ڈاکٹروں نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو سفر کرنے اور عوامی مقامات پر جانے سے روک دیا اور کہا وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انھیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی، نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرائی گئیں۔
میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹروں نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا اور کہا نواز شریف کوروناکے سبب عوامی مقامات پرجانےسے گریز کریں، نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو لندن میں اپنی علاج گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئے، انھیں سخت دیکھ بھال کی ضرورت ہے، سینئرڈاکٹروں کی نگرانی میں ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہو رہی ہے، نواز شریف کا علاج لندن میں وہ ڈاکٹر کر رہے جنہیں میڈیکل ہسٹری پتا ہے۔
میڈیکل رپورٹس 8 جولائی کو ڈاکٹر ڈیوڈ آر لارنس نے جاری کیں ، رپورٹس میں نواز شریف کو شوگر ،ہائپرٹینشن،دل کےامراض کاذکر ہے۔