کراچی: ساحل پر پھنسے جہاز کا ریسکیو آپریشن سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا، جہازکو نکالنے والی کرین بردار بوٹ کے بھی اینکرز خراب ہوگئے اور کرین بردار بوٹ بھی پھنسےہوئے جہاز کی طرح ساحل پرپھنس گئی
جہازنکالنے کے لیے کل ہونے والا آپریشن بھی خطرے میں پڑ گیا، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ جہازسے قبل کرین بردار بوٹ کوساحل سےنکالنا ہوگا، آج جہاز کے ریسکیوآپریشن سے قبل کرین بارج کو ریسکیو کیا جائے گا، کرین بارج کے لیے ریسکیوآپریشن آج شروع ہوگا۔
گذشتہ روز متعلقہ ٹیم کو آپریشن کے دوسرے روز بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جس کے بعد حکام نے آپریشن ملتوی کردیا گیا تھا ، حکام کا کہنا تھا کہ کرین بردار بوٹ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے لنگر ڈراپ نہیں ہوپایا، کرین بردار کشتی کو 400میٹر قریب لاکر جہاز سے رسہ باندھنے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑ ھیں : ساحل سمندر پر 20 روز سے پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لئے ری فلوٹنگ آپریشن جاری
اینکر ڈالنے والی ٹگ بوٹ جہاز سے600میٹر تک قریب پہنچ سکی، اینکر اور دیگر چیزیں وقت پر ہوئیں تو کل12بجے آپریشن دوبارہ شروع کریں گے۔
وزارتِ جہاز رانی نے کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے نجی کمپنی کے مال بردار جہاز ہینگ ٹانگ 77 کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسی ضمن میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ جہاز کو پورٹ اسٹیٹ رول کے تحت تحویل میں لیا گیا۔