تجارت

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت نے ریکارڈ توڑ دیا

لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ جولائی 2021 میں ریکارڈ 24 ہزار 918 گاڑیاں فروخت ہوئیں، یہ تعداد کسی بھی مالی سال کے ایک مہینے کے مقابلے 114 فیصد زیادہ ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی آٹوموٹیو انڈسڑی ترقی کے منازل طے کر رہی ہے، جولائی 21 میں ریکارڈ 24 ہزار 918 گاڑیاں فروخت ہوئیں، یہ تعداد کسی بھی مالی سال کےایک مہینےکےمقابلے114 فیصدزیادہ ہے۔

ڈاکٹرشہباز کا کہنا تھا کہ جولائی 21 میں0.81ملین ٹن پیٹرول فروخت ہوا ، جو گزشتہ سال سے12.5فیصد زائد ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ چند سیاسی شعبدہ بازوں کی ذاتی معیشت خستہ حالی کاشکار ہے، گزشتہ3برس سےملکی معیشت کی زبوں حالی کاجعلی بیانیہ پھیلا رہےہیں ، ایسی مثبت خبریں انکےجلےپرنمک کا کام کررہی ہیں، ایسے افراد کیلئے اطلاعاً عرض ہے، ملکی خوشحالی کی مزید خبریں آتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ میں 5سال تک پرانی گاڑیوں سےمتعلق ایمنسٹی اسکیم کی تجویز پر غور

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close