Featuredسندھ

مسابقتی کمیشن ملک بھر کی شوگر ملوں پر 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا

کراچی: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی 81 شوگر ملوں پر 44 ارب روپے کے جرمانے کا فیصلہ مسترد کر دیا

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ شوگر ملوں پر 44 ارب روپے کے جرمانے سے متعلق مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ نہ ہی اکثریت کا فیصلہ ہے اور نہ ہی متفقہ،کمیشن کا فیصلہ 2-2 ممبران سے برابر ہے، دو ممبران نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے حق جب کہ 2 نے ان کے خلاف فیصلہ دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈل میں عبوری ضمانت منظور

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ مسابقتی کمیشن کے چئیرمین نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنا ایک اضافی ووٹ کاسٹ کیا۔ چیئرپرسن کے پاس بینچ کی کارروائی کے دوران کاسٹنگ ووٹ کے استعمال کا اختیار نہیں ہے. چیئر پرسن کی جانب سے جس قانون کا سہارا لیا گیا ہے وہ محض انتظامی میٹنگز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

گزشتہ روز کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے چینی کے غیرقانونی حصول، کارٹل بناکر اسے مہنگا کرنے اور بدعنوانی ثابت ہونے پر ملک بھر کی 81 شوگر ملوں اور شوگرملز ایسوسی ایشن پر 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close