Featuredاسلام آباد

آج کے دن میرا پیغام ملک کے نوجوانوں کے لیے ہے

اسلام آباد: جشن آزادی کی مناسبت سے اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے علامہ اقبال کے شعر کا پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن میرا پیغام ملک کے نوجوانوں کے لیے ہے کہ سچ، انصاف اور بہادری عام انسان کو عظیم بنا دیتی ہے

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن قومی پرچم لہراتے ہوئے ہمیں ایمان ،اتحاد اور تنظیم کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہئے، ہم نے ایک متحد، پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے ابھرنے کے لئے اپنی تاریخ کے سفر میں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں۔

آج بھی اندرون ملک بعض درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ خطہ کی بدلتی صورتحال ہمارے اس عزم کا امتحان ہے، ہروقت کی طرح ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت ان رکاوٹوں پر قابو پالیں گے اور مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے، پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے، معیشت کی بحالی، کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور ماحولیاتی تحفظ بارے ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : جشن آزادی کو شایان شان طریقےسے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کااجلاس ہوا جس میں معاشی تبدیلی کے لئے بڑے شعبوں میں حکومتی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران 14 ترجیحی شعبوں میں اصلاحات کے لئے نشاندہی کی گئی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کہ حکومت گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں، سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کو بہتر بنائیں، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close