اسلام آباد

عمران خان بڑا فیصلہ آنے والا ہے، کل 2 بجے کا انتظار کریں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کل 2 بجے کا انتظار کریں، تحریک انصاف کے جھوٹے الزامات اور کھوٹے دلائل کا وقت اب ختم ہو چکا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام "کیپٹل ٹاک” میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جدوجہد پاکستان میں فسادی، انتشاری، جھوٹی سیاست پر مبنی ہے، خان صاحب آپ نے پچھلے 4 سال میں آئینی، قانونی اداروں کی تضحیک کی۔ لوگوں کی پگڑی اچھالنے، گالی دینے، انتشار کے علاوہ عمران نے کچھ نہیں کیا لیکن اب ان کے جھوٹے الزامات اور کھوٹے دلائل کا وقت ختم ہو چکاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو اپوزیشن جماعتوں سے مک مکا کرکے الیکشن ہارنے اور جو وزیراعظم نے آج بھکی پاور پراجیکٹ کا فیتہ کاٹا اس کی مبارکباد دیتی ہوں۔ عوام کو پاناما کا نہیں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا انتظار ہے، کل بہت بڑا فیصلہ آنے والا ہے، اگر بینر لگ گئے ہیں توخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ن لیگ کے کارکنوں نے کوئی بینرز لگائے ہیں توخوف محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان کی عوام نے کل چکوال میں وزیراعظم پر اعتماد کا فیصلہ سنادیا اور عمران خان کی فسادی، جھوٹے الزامات کی سیاست کو مسترد کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close