Featuredاسلام آباد
پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ24گھنٹےمیں 85کورونامریض انتقال کرگئے
اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 320 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں61 ہزار 446 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 4 ہزار553کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور اس دوران ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.4فیصد رہی۔
یہ بھی پڑ ھیں : امتحانات سے متعلق این سی او سی کا اہم فیصلہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر11 لاکھ 35 ہزار 858 کورونا کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 400 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3413 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 22 ہزار 847 ہو گئی ہے۔