Featuredپنجاب

کورونا کی دوا مہنگی بیچنے والے 2میڈیکل اسٹورز سیل کردیے

لاہور: ڈریپ کا ادویات مہنگی بیچنے والوں کےخلاف ملک گیرکریک ڈاؤن جاری ہے ، ترجمان ڈریپ نے کہا کہ ڈریپ لاہورپنجاب ڈرگ کنٹرول یونٹ نے ملتان میں چھاپے مارے اور کوروناکی دوا مہنگی بیچنے والے 2میڈیکل اسٹورز سیل کردیے

میڈیکل اسٹورزپردوامقررہ قیمت سے زائد پر فروخت جاری تھی اور میڈیکل اسٹورزہیپارین انجکشن 1400 کا فروخت کررہےتھے جبکہ ہیپارین انجکشن کی قیمت707 روپےمقررکی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ڈیلٹا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر کراچی ہے

ڈریپ نے کہا ہیپارین انجکشن کوروناآئی سی یومیں مریضوں کولگایاجاتاہے، کارروائی میں میڈیکل اسٹورز سیل،ادویات ضبط کرلی ہیں۔

ملزمان کیخلاف ڈریپ ایکٹ کےتحت کارروائی جاری ہے، ادویات کی مقررہ سےزائدقیمت پرفروخت قانوناًجرم ہے، شہری قانون شکن عناصرسےمتعلق ڈریپ کوشکایات درج کرائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close