انٹرٹینمنٹ
ہیما مالنی کے ایک پرانے انٹرویو کے چرچے
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اکثر تقریبات میں روایتی ساڑھی پہن کر جاتی تھی، وہاں زیادہ تر پروڈیوسرز کی بیویاں پنجابی تھیں جو میری ساڑھی اور بلاؤز کا مذاق اڑاتی تھیں
ہیما مالنی نے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ مجھے ساڑھی پہننے کی عادت میری والدہ نے ڈلوائی تھی، شروع میں مجھے ساڑھی پسند نہیں تھی لیکن میری والدہ نے ایک نہ سنی اور مجھے ساڑھی پہننے پر زور دیا اور پھر یہ میری عادت بن گئی۔