کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی میں فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔
سید مراد علی شاہ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا، کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔