Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ رپورٹ کیسز سے کہیں زیادہ ہے : لارڈ جیمز

 پاکستان ٹیسٹنگ اور جینومک سیکیوئنسنگ میں بہت پیچھے ہے۔

پاکستان برطانوی ریڈ لسٹ سے کیوں نہیں نکلا، اس سے متعلق سوال پر برطانوی وزیر صحت نے رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی کو جواب دے دیا۔

لارڈ جیمز نکولس نے کہا کہ پاکستان میں کوروناوائرس کا پھیلاؤ رپورٹ کیسز سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان ٹیسٹنگ اور جینومک سیکیوئنسنگ میں بہت پیچھے ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹنگ، سیکوینسنگ کم ہے، انفیکشن کی اصل شرح سامنے نہیں آرہی۔

لارڈ بیتھل نے یاسمین قریشی کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ٹیسٹنگ کی شرح مختلف ہے، پاکستان میں ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبا کےخلاف پاکستان کی کاوشیں سراہتے ہیں، مل کر کام کرتے رہیں گے، پاکستان کو جینومک اسکریننگ کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کریں گے۔

لارڈ بیتھل نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ٹیسٹنگ اوسط شرح سے کم ہے۔

برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ جوائنٹ بائیو سیکیورٹی سینٹر صحت عامہ کو درپیش خطرات کا تعین کرتا ہے، ٹریول لسٹ سے متعلق فیصلہ جوائنٹ بائیو سیکیورٹی سینٹر کرتا ہے، جبکہ برطانوی حکومت جوائنٹ سیکیورٹی سینٹر کی تجاویز کے مطابق لسٹ کا فیصلہ کرتی ہے۔

لارڈ بیتھل نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کی ہے، پاکستان اور برطانیہ کے ہیلتھ آفیشلز کے درمیان رابطوں کے لیے ورکنگ گروپ بنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close