اسلام آباد
پاناما کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان مایوس ہو کر بنی گالہ روانہ
اسلام آباد: پاناما کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان افسردہ ہوگئے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ سننے کے بعد عمران خان سپریم کورٹ سے باہر نکلتے ہوئے بے حد افسردہ اور مایوس نظر آئے جن کے چہرے پر مایوسی کے آثار نمایاں تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے کسی سے بات بھی نہیں کی اور صحافیوں کے سوالات پر کوئی جواب بھی نہیں دیا ۔عمران خان بار بار اپنے چہرے کے تاثرات سے مایوسی کا اظہار کرتے رہے ۔