انٹرٹینمنٹ

طالبان کا دوبارہ حکومت پالینا دنیا کیلئے فکر کا باعث ہے

گزشتہ دنوں طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بعض بھارتی مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا تھا جس پر بھارتی حکومت نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا

اب طالبان کے حوالے سے ہی بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے اور طالبان کی حمایت پر بھارتی مسلمانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

 

نصیر الدین شاہ کا کہنا تھاکہ طالبان کا دوبارہ حکومت پالینا دنیا کیلئے فکر کا باعث ہے لیکن بھارتی مسلمانوں کا ان ‘وحشیوں’ کی حمایت میں جشن منانا اس سے کم خطرناک نہیں ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں :  آر ایس ایس نے عامر خان، نصیرالدین شاہ اور سدھو کو بھارت کا غدار قرار دیدیا

’آج ہر بھارتی مسلمان کو اپنے آپ سے سوال پوچھنا چاہیے کہ اسے دین میں اصلاح اور جدت پسندی چاہیے یا وحشی پن کا اقدار؟ میں بھارتی مسلمان ہوں جیسا کہ مرزا غالب فرما گئے ہیں ’میرا رشتہ اللہ سے بے حد تکلف ہے اور مجھے سیاسی مذہب کی کوئی ضروت نہیں‘۔
نصیر الدین شاہ کا کہنا تھاکہ ’ہندوستانی اسلام ہمیشہ دنیا بھر کے اسلام سے مختلف رہا ہے، اللہ وہ وقت نہ لائے کہ ہم اسے پہچان بھی نہ سکیں‘۔

ان کے بیان پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ متعدد صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close