دنیا

احمدی نژاد صدارتی انتخابات میں شرکت کیلئے نااہل قرار

ایران: سابق ایرانی صدر احمد نژاد کو آئندہ ماہ مئی ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 8 سال تک ایران کے صدر رہنے والے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو صدارتی انتخاب لڑنے کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔ انہیں ایران کی سپریم باڈی شوریٰ نگہبان نے نااہل قرار دیا ہے، یہ ادارہ امیدواروں کی اہلیت کی جانچتا ہے۔ ایران میں صدارتی انتخاب اگلے ماہ ہو رہا ہے جبکہ محمود احمدی نژاد 8 سال تک ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ احمدی نژاد کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود احمد ی نژاد نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close