پنجاب: آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کے بعد 20 کلو تھیلے کی پرچون قیمت بڑھ کر 1180 روپے ہو گئی ہے
چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150 روپے اور پرچون قیمت 1180 روپے ہو گئی ہے۔
عاصم رضا کے مطابق 20 روز میں آٹا 100 روپے مہنگا ہوا ہے، سرکاری گوداموں سے گندم نہیں مل رہی جس کے باعث اوپن مارکیٹ
سے مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا نہیں بیچ سکتے۔
یہ بھی پڑ ھیں : شہر کی غلہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں پھر اضافہ
فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔