سربراہ آئی ایس آئی کے حوالے سے بعض لوگوں نے گمراہ کن بیان دیا ہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی ) کے سربراہ کے حوالے سے بعض لوگوں نے گمراہ کن بیان دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے ایک ٹی وی انٹریو کے دوران سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جے آئی ٹی پر تبصرہ کیا گیا تھا۔ اپنے تبصرے کے دوران اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کا نمائندہ بھی شامل ہوگا جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ وزیر اعظم کی صاحبزادی کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ اعتزاز احسن کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اعلیٰ انٹیلی جنس سربراہ کےخلاف گمراہ کن بیان دیاگیا ہے۔ پاک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے اور کچھ لوگوں کے پریمئیرانٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بےبنیاد ہیں۔