Featuredاسلام آباد

سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد بھی بھارت خوف میں مبتلا ہے

اسلام آباد:  ہم کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد بھی بھارت خوف میں مبتلا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد بھی بھارت خوف میں مبتلا ہے، سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے استعارہ تھے، ہر پاکستانی 7 دہائیوں پر مشتمل کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے، افغانستان کے ساتھ ہمارا اسٹریٹجک تعلق ہے، کئی ملکوں کے خفیہ اداروں کے سربراہان نے کابل کا دورہ کیا ہے، انٹیلی جنس کی سطح پر غیر روایتی روابط برقرار رکھے جاتے ہیں، غیر ملکیوں کے انخلا میں پاکستان نے بھرپور معاونت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں کوئی سیاست حکومت نہیں ہے، افغانستان کے معاملے پر ہم آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھ سکتے، افغانستان کے ساتھ قریبی رابطہ ضروری ہے، بھارت کو افغانستان میں ذلت اور رسوائی اٹھانی پڑی، بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر حکومت نے اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت دی، اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے کی رائے کا علم نہیں، مسلم لیگ(ن) میں قیادت کا جھگڑا جاری ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، اپوزیشن کی طرف سے کسی بھی معاملے پر سنجیدہ تجاویز سامنے نہیں آرہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close