سرینگر: بھارتی حکومت نے چند روز قبل کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف ان کی میت پاکستانی پرچم میں لپیٹنے اور بھارت کے خلاف نعرے لگانے پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں مقدمہ درج کیا تھا تاہم گزشتہ روز اہل خانہ پر فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے
علی گیلانی کے اہل خانہ پر ریاست مخالف نعرے بازی اور ان کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ علی گیلانی کے اہل خانہ کے علاوہ دیگر افراد پر بھی فردم جرم عائد کی گئی ہے۔
یکم ستمبر کو تحریک آزادی کشمیر کے بانی رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے تھے، قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کو گزشتہ 12
برس سے سرینگر میں گھر میں نظر بند کر رکھا تھا جس کی وجہ سے ان کی صحت انتہائی گر چکی تھی۔
یہ بھی پڑ ھیں : بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو سپرد خاک کردیا گیا
سید علی گیلانی کی تدفین کی تیاری کی جارہی تھی کہ بھارتی قابض فوج نے سری نگر میں سید علی گیلانی کے گھر پر چھاپا مارا اور خاندان کو ہراساں کرکے علی گیلانی کا جسد خاکی چھین کر لے گئے اور نماز فجر سے قبل سری نگر کی حیدرپورہ جامع مسجد کے احاطے میں سپرد خاک کردیا۔