دنیا

اذان سے متعلق سونو نگم کا توہین آمیز بیان، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بھارت میں چھریاں چل گئیں

مدھیا پردیش: معروف گلوکار سونو نگم کے اذان سے متعلق توہین آمیز بیان پر مباحثے کے دوران جھگڑا ہونے پر 2 افراد نے چھریوں سے حملہ کر کے شخص کو شدید زخمی کر دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے ”ہندوستان ٹائمز“ نے دعویٰ کیا ہے کہ گوپال پورہ کے رہائشی شیوام رائے نے اپنی فیس بک پوسٹ میں سونو نگم کے اس بیان کی حمایت کی جس میں انہوں نے اذان کیلئے لاﺅڈ سپیکر کے استعمال کو ”غنڈہ گردی“ قرار دیا تھا۔ اس پوسٹ کے باعث ملزم محمد ناگوری، اور فیضان خان مشتعل ہو گئے اور اسے فون پر دھمکیاں دیں۔

رپورٹ کے مطابق شیوام نے دعویٰ کیا ہے کہ ”بعد ازاں انہوں نے مجھے فری گنج کے علاقے میں ملنے کیلئے بلایا۔ جب میں اپنے ایک دوست ایوش شری واس کیساتھ وہاں پہنچا تو انہوں نے ہم پر چاقو سے حملہ کر دیا۔“ اخبار کے مطابق اس حملے میں شری واس کو گہری چوٹیں آئیں جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مادھو نگر پولیس سٹیشن کے انچارج ایم ایس پرمار نے کہا ہے کہ ملزموں کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 307 کے تحت اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close