Featuredسندھ

ینگ ڈاکٹروں نے ادارہ برائے امراض اطفال میں او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کردیا

کراچی: ینگ ڈاکٹروں نے ادارہ برائے امراض اطفال میں او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کردیا، اسپتال آنے والے مریض پریشانی کا شکار ہوگئے جب کہ قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں ینگ ڈاکٹروں نے ڈیوٹی کا بائیکاٹ کرکے بھرپور احتجاج کیا

ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اس دوران دور دراز علاقوں سے آنے والے بچے مریضوں اور ان کے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، کئی مریض بچوں کو والدین گھر واپس لے جانے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سیاست نہیں ڈینگی کیخلاف عوام کی خدمت کررہے ہیں، امیر مقام

مطالبات پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات میں ڈاکٹروں کی شفاف تعیناتی، دوائوں کی فراہمی شامل ہے، اسپتال میں ایم آر آئی مشین خراب ہے جسے فوری ٹھیک کیا جائے، ڈاکٹروں کی سیکیورٹی اور ان کے لیے علیحدہ کمرہ فراہم کیا جائے،اعجاز کلیری نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کی حمایت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close